ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اوما بھارتی نے سبرامنیم سوامی اورجارج فرنانڈیزکوبتایا اپنا’’ہیرو‘‘

اوما بھارتی نے سبرامنیم سوامی اورجارج فرنانڈیزکوبتایا اپنا’’ہیرو‘‘

Mon, 06 Jun 2016 11:13:08  SO Admin   S.O. News Service

کہا، رام مندر کو لے کر سوامی کی بات پر اعتماد
نئی دہلی5جون(آئی این ایس انڈیا)یوپی میں اسمبلی انتخابات کی آہٹ کے درمیان مرکزی وزیر مہیش شرما نے بھلے ہی یہ کہا ہو کہ بی جے پی رام مندر کو انتخابی مسئلہ نہیں مانتی ہے، لیکن پارلیمنٹ میں ان کی ساتھی اوما بھارتی نے گاہے بگاہے ایک بار پھر ایودھیا میں مندر کا راگ چھیڑ دیا ہے۔مرکزی وزیر نے اتوار کو کہا کہ وہ اس تنازعہ کاحل چاہتی ہیں۔یہی نہیں، انہوں نے بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کواپناہیرو بھی بتایا۔اوما بھارتی نے کہا کہ وہ سبرامنیم سوامی کی باتوں پر یقین کرتی ہیں کہ ایودھیا میں رام مندر کا کام اس سال کے آخر تک شروع ہو جائے گا۔بھارتی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں ان کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا امیدوار بنائے جانے کے امکان کو مسترد کیا لیکن یقین ظاہر کیا کہ امت شاہ کی قیادت میں بی جے پی سیاسی طورپراہم اس ریاست میں اپنی حکومت بنانے کی اہل ہوجائے گی۔رام مندر کی تعمیر اور اس سال اس کا کام شروع ہونے کولے کرسوامی کے بیان پرانٹرویو میں اوما بھارتی نے کہاکہ میں سوامی کابہت زیادہ احترام کرتی ہوں۔وہ میرے ہیرو ہیں۔میں 15-16سال کی تھی جب ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی اور ڈاکٹر سوامی اور جارج فرنانڈیز میرے ہیرو تھے۔اوما بھارتی نے مزید کہا کہ ان کے لئے سوامی کی شخصیت ہیرو کی طرح ہے۔وہ جو کہتے ہیں، اس پر انہیں یقین ہے۔ہندوتوکی پرانی پیروکار رہیں بی جے پی لیڈر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پارٹی قیادت رام مندر سے منسلک سوالات سے بچ رہی ہے۔بی جے پی مسلسل اس بات کا بھروسہ دلانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اتر پردیش میں پارٹی کی ترقی کے معاملے پرالیکشن لڑے گی۔مرکزی وزیر مہیش شرما نے بھی حال ہی کہا تھا کہ بی جے پی یوپی میں اکیلے دم پر الیکشن لڑے گی اور رام مندرانتخابی مسئلہ نہیں ہوگا۔


Share: